Time 08 جون ، 2020
پاکستان

فواد چوہدری کی فیاض چوہان کیجانب سے وارث میر کو غدار قرار دینے کی مذمت

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب کابینہ کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے پروفیسر وارث میر کو غدار قرار دینے کی مذمت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والا آدمی جاہل یا  تاریخ سے نابلد ہی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر وارث میر کی جمہوریت، پاکستان کو ایک پروگریسو ریاست بنانے اور عورتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے اور وہ ملکی تاریخ کا ایک بڑا کردار ہیں۔

دوسری جانب سینیئر صحافی حامد میر نے اپنے والد پروفیسر وارث میر پر الزامات لگانے پر فیاض الحسن چوہان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 دن میں اپنے بیان پرمعافی مانگیں یا 1 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

مزید خبریں :