دنیا
Time 09 جون ، 2020

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (یو پی آئی) نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے ایک مضمون میں کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹین نے کہا ہےکہ بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی، انہیں سڑکوں پر مارا گیا اور انہیں اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔

ویس مارٹین کے مطابق مودی اوربی جے پی نےا لزام لگایا کہ مسلمان کورونا وبا پھیلا رہے ہیں جس کے باعث مسلمانوں کے لیے دہرا لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہی اور اس صورتحال میں دنیا چند الفاظ اداکرنےکے سواکچھ نہیں کررہی۔

مسلمانوں پر مودی کے مظالم پر ویس مارٹین کا کہنا تھا کہ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیرکا آئینی درجہ تبدیل کرکے یونین علاقہ بنایاگیا جو محاصرے کا نکتہ آغاز تھا۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہےکہ چیک و سلواکیہ پرہٹلر کے قبضے سے پہلےجرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی تاہم جیسا جرمنوں نے کیا وہی بھارتی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیںم یہی نہیں اس کے بعد دسمبر 2019 میں مودی نے بھارت میں مسلم آبادی سے شہریت کاحق بھی چھین لیا۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے مطابق جیسے ہٹلر نے یہودیوں کیلئے کیمپ بنائے، مودی نےمسلمانوں کیلئے بھی بنادیے ہیں۔

ویس مارٹین نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ مودی نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش بھی ہٹلرکی سوچ کےتحت رد کی، وہ پاکستان سے تناؤ کم کرنےکے بجائے کشیدگی بڑھا رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ فائرنگ کا تبادلہ شروع کرنے کے لیے ہے اور مودی کا یہ اقدام جنگ چھیڑنے کا بہانہ نظرآتا ہے۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، امریکا اور مغربی یورپ کیمپوں کے معاملے پرخاموش ہیں حالانکہ عالمی برادری کو مودی پر دباو ڈالنا چاہیےاور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اورنسل کشی روکی جانی چاہیے۔

یونائیٹڈپریس انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ آئن اسٹائن نے کہا تھا دنیا اس لیے خطرناک ہےکیوں کہ لوگ کچھ کرنہیں رہے۔

مزید خبریں :