Time 17 جون ، 2020
پاکستان

مخالفین سی پیک سے متعلق سست روی کا جھوٹا تاثر دے رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین سی پیک سے متعلق سست روی کا جھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف سی پیک پر کام میں تیزی آئی ہے بلکہ  منصوبے کا فیز 2 لانچ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پرابتدائی کام بھی کرلیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا جلد ہی 7ارب 20کروڑ ڈالرلاگت کا ایم ایل ون کا منصوبہ آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 3 ارب ڈالر لاگت کے پن بجلی کے 2 منصوبے آرہے ہیں جب کہ خصوصی اقتصادی زونز اور زراعت کے منصوبوں نے سی پیک کا اسکوپ بڑھادیا ہے۔

مزید خبریں :