پاکستان کا 29 جون سے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے 29 جون سے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہداری 29 جون سے کھولنے پر آمادگی سے آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بھارت کو 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق اپنی آمادگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا بھر میں جیسے عبادت گاہیں کھل رہی ہیں ویسے ہی پاکستان کرتار پور راہداری کھولنےکی تیاری کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کرتار پور راہداری پر سکھ زائرین کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

مزید خبریں :