پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان  اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنز کے نمبرز  بھی درج ہیں جب کہ ایف آئی آر میں اسٹاک ایکسچینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جب کہ ایک سادہ موبائل تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

مزید خبریں :