پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی

بھارتی فوج کی لائن کنٹرول لائن (ایل او سی) کے  لائن بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے  ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے لائن بٹل سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو  مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔


مزید خبریں :