کاروبار
Time 06 جولائی ، 2020

اسٹیٹ بینک نے کورونا سدباب کیلئے اسپتالوں کی ری فنانسنگ کا دائرہ وسیع کردیا

اسٹیٹ بینک  نے کورونا وائرس  کے سدباب کیلئے اسپتالوں کی ری فنانسنگ کا دائرہ کار  وسیع کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا سدباب ری فنانسنگ اسکیم میں وبا کے لباس، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز اور اسپتال کے بستر تیار کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکیم کے ذریعے قلیل معیارات کے اسپتال کے قیام اور موجودہ اسپتالوں میں توسیع کے لیے بھی ری فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی۔ 

اسٹیٹ بینک نے کورونا سدباب اسکیم رواں سال مارچ میں متعارف کرائی تھی۔ اسکیم کے تحت اسپتالوں کو طبی سہولیات بہتر بنانےکے لیے 3 فیصد شرح پر 5 سالہ قرض جاری کیے جارہے ہیں۔ 

مرکزی بینک کے مطابق اسکیم کے ذریعے 2 جولائی سے 6 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو رعایتی قرض کی حد 20کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردی تھی۔

مزید خبریں :