پاکستان
Time 07 جولائی ، 2020

تحریک انصاف کی قیادت کا کے الیکٹرک کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف  صوبہ سندھ کی قیادت نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  فردوس شمیم نقوی کا دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ جو تاریں اتاری گئیں، ان کا وزن کتنا تھا وہ کس ریٹ میں بِکیں؟  جب تک کے الیکٹرک مثبت جواب تحریر میں نہیں دے گا تب تک ہم یہاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اور چیف جسٹس  سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم انہیں ایک ہفتے سے کہہ رہے ہیں کہ عوام کے سامنے وعدے کریں۔

خیال رہے کہ جون کے مہینے میں گرمی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں14 سے 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی تھی اور اب بارش کا بہانہ بناکر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہوگیا ہے جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :