07 جولائی ، 2020
لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔
سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پائلٹس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک ان کے لائسنس معطل رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی فہرست پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سےزائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔
غلام سرورخان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں، حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے ہیں۔