Time 08 جولائی ، 2020
کھیل

بھارتی بورڈ کے صدر گنگولی نے اپنے طور پر ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کردیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنا فیصلہ سنادیا، بھارتی بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے اپنے طور پر ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے۔ ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کا کہنا تھا کہ ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ نہیں کھیلا جائے گا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی دسمبر میں سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کے حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور ایشین کرکٹ کونسل کی ٹیلی کانفرنس کل متوقع ہے۔

اے سی سی کے اعلان سے قبل ہی بھارتی بورڈ کے صدر نے ٹورنامنٹ منسوخ کروا دیا ہے۔

 ایشیا کپ 2020 رواں سال پاکستان میں شیڈول تھا لیکن پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے ساتھ تبدیل کرنے فیصلہ کیا تھا۔

ایشیا کپ ملتوی ہونے کی اطلاعات پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک اے سی س کی جانب سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید خبریں :