پاکستان
Time 09 جولائی ، 2020

پنجاب کے تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجرا شروع

فائل فوٹو

 محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلور ملز کو سرکاری گندم ایک ہزار 475 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی اور سستی سرکاری گندم کے اجرا سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 20کلو آٹے کے  تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 اور ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی جب کہ 10کلو آٹےکے تھیلے کی ایکس مل قیمت 419 اور ریٹیل قیمت 430 روپے بنتی ہے۔

مزید خبریں :