Time 10 جولائی ، 2020
کاروبار

چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری  ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 80 روپے سےبڑھ کر 83 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلو،200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور ایک درجن انڈے ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مرغی،گائے اور بکرے کا گوشت سمیت دودھ، چاول،گڑ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلینڈر 6 روپے سستا ہوا ہے۔

مزید خبریں :