پی آئی اےکا اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ 2 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی کے مابین روزانہ پرواز چلائی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات کے لیے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہیں۔

قومی ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب، عراق اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے بھی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دنوں  پی آئی اے نے  اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں کمی کرتے ہوئے کم از کم یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ میں  پی آئی اے کی اندرون ملک و بیرون ملک پروازیں بند کردی گئی تھی جس کے بعد پروازوں کو جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا اور اب آہستہ آہستہ مزید پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :