پاکستان
Time 13 جولائی ، 2020

توشہ خانہ کیس: نواز شریف کی رہائش گاہ پر عدالت طلبی کا نوٹس چسپاں

 توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی احتساب عدالت راولپنڈی میں طلبی کا نوٹس  ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہر چسپاں کردیا گیا۔

نوٹس میں احتساب عدالت کی جانب سے  توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو وضاحت  کے لیے 17 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم پر اپنے دور حکومت میں توشہ خانے کی سرکاری گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے۔

واضح  رہے کہ نوازشریف گذشتہ سال 19 نومبر سے لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

گذشتہ ماہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں  عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے دفترخارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانےکے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :