احتیاط نہ کی تو کورونا کی صورتحال بدترین ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے خبردار کیا ہےکہ اگر احتیاطی تدابیر سخت نہ کیں تو دنیا میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر کو بدل کرکھ دیا ہے جہاں وائرس زندگی کے لیے خطرہ ہے وہیں دنیا بھر کی معاشی صورتحال بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے خبردار کیا ہےکہ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال بدترسے بدترین ہو سکتی ہے، دنیا کی پہلے والے معمول پر واپسی مستقبل قریب میں ممکن نظر نہیں آتی۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے ہونے والی معاشی ابتری اور مہنگائی نے دنیا میں بھوک و افلاس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال جاری رہی تو 2030 تک بھوک افلاس کے خاتمے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو پائے گا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق،دنیا کا ہر 9 میں سے ایک شخص بھوک و افلاس کا شکار ہے۔

مزید خبریں :