پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

ائیر مارشل ارشد ملک کی بطور سی ای اوپی آئی اے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع

وفاقی حکومت نے ائیر مارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے ائیر مارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کنٹریکٹ کی مدت میں 25 اپریل 2022 تک توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو وفاقی کابینہ نے ائیر مارشل ارشد ملک کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حسنین کاظمی کے عہدے کی معیاد میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔

سید حسنین عباس کاظمی کو ایک سال کی توسیع دی گئی ہے اور ان کے عہدے کی معیاد میں توسیع رواں ماہ 3 جولائی سے شمار ہوگی جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ائیرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہوچکے ہیں، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ بعد ازاں 2 اپریل 2019ء کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :