کھیل
Time 16 جولائی ، 2020

’بائیو سیکیور ماحول میں کھلاڑیوں میں دوستیاں بڑھ رہی ہیں‘

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق—فوٹو فائل

قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کو زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارنے کا موقع مل رہا ہے جس کے باعث لڑکوں میں دوستی بڑھ رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں اسد شفیق نے کہا کہ اس سے پہلے لڑکے ٹورز پر نیٹ پریکٹس کے بعد زیادہ وقت اکیلے اکیلے گزارتے تھے یا دو چار اکھٹے وقت گزارتے جیسا کہ شاپنگ کرنا یا گھومنا پھرنا مگر اب موجودہ حالات میں قومی کرکٹرز دن میں کم از کم 3 مرتبہ چائے یا کھانے پر اکٹھے بیٹھ جاتے ہیں، جہاں کرکٹ کے علاوہ عام زندگی پر بھی گفتگو ہوتی ہے جس سے ٹیم بانڈنگ میں فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی گزشتہ تین ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کر رہے تھے، انگلینڈ آمد کے ابتدائی 2 سے 3 روز میں نیٹ پریکٹس مشکل لگی مگر پھر سب کھلاڑیوں کا ردہم بہتر ہونے لگا تاہم  پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ڈربی میں 2 چار روزہ میچ کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

اسد شفیق نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود نیٹ میں بہترین بیٹنگ کر رہے ہیں کیوں کہ 2 روزہ پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونس خان نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی اور میچ میں بہتر اور ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا۔

مزید خبریں :