پاکستان
Time 17 جولائی ، 2020

کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا، سڑکيں تالاب بن گئيں

کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا، سڑکيں تالاب بن گئيں، کئی جگہوں پر درخت اور پول گر گئے۔

 سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں خراب ، ٹریفک جام، شہری پریشان ہوگئے۔ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر انڈر پاس میں پانی بھر گیا جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گيا۔

پانی کی نکاسی کہیں بھی نظر نہ آئی ، برنس روڈ،کارساز، حسن اسکوائر، شارع فیصل، ٹاور اور پی آئی ڈی سی چوک پر پانی جمع ہوگيا۔

سب سے زيادہ بارش صدر میں 41 ملی میٹر ، فیصل بیس پر 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کئی جگہوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگيا ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب کے شمال میں موجود ہے، کراچی میں کل رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :