پاکستان
Time 21 جولائی ، 2020

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثے منجمد کر دیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثے منجمد کر دیے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کی پراپرٹیز، گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفر بھی روک دی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 18 جولائی 2019 کو نیب نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

25 فروری 2020 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اب تک نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس نہیں دائر کیا گیا ہے اور احتساب عدالت نے 6 اگست تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :