پاکستان
Time 23 جولائی ، 2020

غیر ملکی میڈیا کے وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

 وفد نے آئندہ ماہ بھارتی مظالم اور 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل دورہ کیا جس میں ایل اوسی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوٹو: ریڈیو پاکستان

غیر ملکی میڈیاکے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کی۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے وفد نے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل یہ دورہ کیااور ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 غیر ملکی میڈیا، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی، مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی۔ 

غیرملکی میڈیانے چڑی کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

 وفد نے  پونچھ سیکٹر کا علاقہ بھی دیکھا جہاں بھارتی فوج پونچھ سیکٹر سے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سےنشانہ بناتی ہے۔

وفد کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں کلسٹر بموں کا بھی استعمال کرتی ہے۔

مزید خبریں :