پانی کی بوتل کی طرح دکھنے والا چھوٹا اور سستا ویکیوم کلینر

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے حال ہی میں ایک بہترین ایجاد کی جس کا استعمال کرتے ہوئے گھر کی صفائی کرنا بے حد آسان ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیاؤمی نے حال ہی میں ایک ایسا ویکیوم کلینر متعارف کرایا ہے جو دکھنے میں ایک بوتل کی طرح ہے۔

اس نئے ویکیوم کلینر کا نام 'میجیا ہینڈ ہیلڈ ویکیوم کلینر' ہے جسے خاص طور پر کسی بھی شخص کے انفرادی استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے اور جو شخص زیادہ سفر کرتا ہے یہ اس کے لیے بے حد کارآمد سمجھا جا رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

اس ویکیوم کلینر کو ایک پانی کی بوتل کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں موجود 'ایکسٹینڈ ایبل نوزل' صفائی کا کام کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویکیوم کلینر کا وزن 500 ملی لیٹر پانی کی بوتل سے بھی کم ہے جب کہ یہ بجلی بھی انتہائی کم لیتا ہے۔

میجیا ہینڈ ہیلڈ ویکیوم کلینر میں 'برش لیس' موٹر ہے اور اس کی سکشن پاور یعنی دھول، مٹی اور گندگی کو کھنچنے کی پاور بے حد زیادہ ہے اور یہ عام ویکیوم کلینر سے زیادہ گندگی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب اس ویکیوم کلینر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک وائرلیس ویکیوم بھی ہے، ایسی جگہ جہاں پر پاور ساکٹ موجود نہیں ہے جیسا کہ گاڑی، تو یہ وہاں کی بھی باآسانی صفائی کر سکتا ہے۔

صارفین یہ ویکیوم کلینر 29 جولائی سے صرف 28 ڈالرز میں حاصل کر سکیں گے جب کہ یہ فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔  

مزید خبریں :