25 جولائی ، 2020
جب سے عالمگیر وبا کورونا وائرس نے اس دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے تو تب سے ہی تمام لوگ خوفزدہ ہو چکے ہیں، ہر کسی کو اپنے مدافعتی نظام کی فکر ہوگئی ہے اور سب کے دل میں اب بس ایک ہی سوال ہے کہ کیا ہمارا مدافعتی نظام ایسا ہے کہ وہ ہمیں وائرس سے محفوط رکھ سکے۔
اب حال ہی میں اس حوالے سے ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک تیز، آسان اور نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ سارس سی او وی 2 کے خلاف طویل مدتی مدافعتی تحفظ سے متعلق بتا سکتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کسی بھی شخص کو دوبارہ بھی ہو سکتا ہے، اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص میں چند مہینوں میں ہی اینٹی باڈیز ناقابل شناخت حد تک کم ہو جاتی ہیں۔
لائف سائنسس کمپنی جین اسکرپٹ نے ایک نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو کہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم وائرس سے کیسے لڑ سکتے ہیں۔
جین اسکرپٹ کے ٹیسٹ کے نتائج کی وضاحت کے مطابق اس ٹیسٹ میں وائرس کو ناکام بنانے والی اینٹی باڈیز کو نشانہ بنایا گیا ہے، نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کورونا وائرس اور مدافعت کے حوالے سے اپنی سمجھ بوجھ پر غور کریں اور یہ مستقبل میں کورونا کی ویکسین کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔
اس 'سی پاس' ٹیسٹ کا امریکی ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔