دنیا
Time 26 جولائی ، 2020

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار ملوث ہیں۔ 

عالمی سطح پر دہشت گردی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ساڑھے 6 ہزار دہشت گرد اب بھی فعال ہیں جو پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کراتی ہے اور افغانستان میں موجود  دہشت گرد قیادت پاکستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرچکی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ عالمی ادارے کی رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں :