Time 26 جولائی ، 2020
پاکستان

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی سے ملحقہ پانڈو سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 200 میٹر تک اندر آگیا تھا جس پر اسے گرادیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق رواں سال یہ بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج نے گرایا ہے۔

مزید خبریں :