Time 30 جولائی ، 2020
پاکستان

پب جی اور بیگو استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی۔

ذرائع کاکہناہےکہ پب جی انتظامیہ نے آن لائن گیم کے مؤثر کنٹرول، نوجوان نسل پر برے اثرات سے بچاؤ اور 16 سال سےکم عمر بچوں پرپابندی یقینی بنانے کے اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پی ٹی اے آن لائن سوشل ایپ بیگو پر بھی پابندی ختم کردی ہے۔

آن لائن ایکشن گیم 'پب جی' کے انتظامیہ کے سینیئر حکام نے پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں پی ٹی اے حکام سے تفصیلی کامیاب مذاکرات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو آن لائن گیم کے مضر اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات پر بریفننگ دی جس میں انتظامیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے جامع میکانزم پر رپورٹ بھی پیش کردی۔

ذرائع کاکہناہےکہ پب جی انتظامیہ نے آن لائن گیم کے مؤثر کنٹرول، نوجوان نسل پر برے اثرات سے بچاؤ اور سولہ سال سےکم عمر بچوں پرپابندی یقینی بنانے کے اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پی ٹی اے انتظامیہ نے پب جی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع ہر پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو گیم پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی جسے پی ٹی اے نے منظور کرتے ہوئے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی۔

پی ٹی اے نے آن لائن چیٹ ایپ BIGO پر پابندی بھی اٹھالی، پی ٹی اے حکام کےمطابق  بیگو انتظامیہ نے پی ٹی اے کےساتھ مذاکرات میں قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید خبریں :