01 اگست ، 2020
امریکا کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے نائبین کی ذاتی فہرست شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی بلیک کاکس کی صدر کیرن باس جو بائیڈن کے نائب کی حیثیت سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات اراکین کانگریس، ڈیموکریٹک ڈونرز، بائیڈن اتحادیوں اور نائب صدر کی جانچ کے عمل کے قریبی افراد نے حالیہ دنوں میں امریکی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویوز میں بتائی۔
رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی سینیٹر کملا ہیریس اور باراک اوباما کی سابق قومی سلامتی مشیر سوسن رائس کو بھی نائب کے طورپر اہم امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔