کھانسی سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنےوالی موبائل ایپ تیار

عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے متعدد جدید ٹیسٹنگ کٹس تیار کی جاچکی ہیں لیکن اب کھانسی سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ایک ایسی ایپ بنانے میں مصروف ہےجو کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گی اور اس کا تجزیہ کرکے بتائے گی کہ کھانسنے والاشخص کورونا وائرس سے متاثرہ ہے یا نہیں۔

اس ایپ کے تحت صارفین کو اپنی کھانسی اور چھینک ریکارڈ کرنے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد ایپ ان آوازوں کو کووڈ-19 کے مریضوں کی آواز کے ساتھ موازنہ کر کے وائرس کی تشخیص کرے گی۔

دوسری جانب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایپ صارفین کی عمر، جنس اور صحت سے متعلق تمام تر معلومات لوگوں کی ریکارڈنگ سننے کے بعد خود ہی پہچان لے گی۔


مزید خبریں :