Time 09 اگست ، 2020
دنیا

افغان لویہ جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی

افغانستان کے لویہ جرگے نے طالبان کے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لویہ جرگے نے جن طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ان پر سنگین نوعیت کے جرائم کے الزامات تھے۔

تین روزہ لویہ جرگے کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

رکن لویہ جرگہ عطا طیب نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کی منظوری بھی دی۔

عطا طیب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ طالبان نے امن مذاکرات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی افغان لویہ جرگے پر طالبان کے مخصوص قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا تھا۔

مزید خبریں :