Time 10 اگست ، 2020
پاکستان

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 10 فٹ رہ گئی

فوٹو فائل—

حب ڈیم کےکیچمنٹ ایریاز سے ریلوں کی آمد جاری ہے جس سے ڈیم میں مجموعی طورپر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ساڑھے 10 فٹ رہ گئی ہے۔

حب ڈیم میں پانی کے ذخیرے کو واٹر بورڈ نے آئندہ 2 سال کی ضروریات کے لیے کافی قرار دیا تھا مگر واپڈا ذرائع کے مطابق آئندہ سال اگر مزید بارشیں نہ بھی ہوئیں تو حب ڈیم سال 2023 تک اپنی حد کے علاقوں کو سیراب کرتا رہے گا۔

 حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 312 فٹ پر تھی جو  ہفتے کی شام تک 321 فٹ تک بلند ہو چکی تھی جب کہ اتوار کو حب ڈیم میں سطح آب 328 فٹ تک پہنچ گئی۔

تاہم اب حب ڈیم میں مجموعی طورپر ساڑھے 10فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی 339 فٹ کی بلندی تک پہنچے گا تو انتظامیہ پانی کو ڈیم سے باہر ندی میں خارج کرنا شروع کردے گی تاکہ ڈیم اوور فلو نہ ہو۔

دوسری جانب پانی میں اضا فے کے ساتھ ہی سیاحوں نے حب ڈیم کا رخ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :