کورونا آرڈیننس کے تحت اسکول فیس میں رعایت کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے 20 روز میں ڈائریکٹر اسکول اینڈ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی— فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا آرڈیننس کے تحت اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد کمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کورونا آرڈیننس کے تحت 20 فیصد رعایت دینے کے حکم پرعمل درآمد کیا جائے۔

ہائیکورٹ نے 20 روز میں ڈائریکٹر اسکول اینڈ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس جاری کیا تھا جس کی منظوری 15 مئی کو  گورنر سندھ نے دی تھی۔

مسودے کے مطابق نجی اسکولوں پر 20 فیصد ٹیوشن فیس کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے، جسے کسی اور مد میں یا مخصوص مدت گزرنے کے بعد بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :