Time 12 اگست ، 2020
پاکستان

'مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ ہوا'

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

گزشتہ روز مریم نواز پیشی کے لیے نیب دفتر پہنچیں تو اس موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی جارچ بھی کیا، اس موقع پر مریم نواز کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا جس سے ان کی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے بلایا گیا، بیریئر کے پیچھے سے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو بہت نقصان ہوتا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ   پولیس کی وردی میں اہلکاروں نے گاڑی پر پتھراؤ کیا، بلٹ پروف ہونے کے باوجود ونڈاسکرین ٹوٹ گئی، سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف گاڑی کے شیشے نہیں ٹوٹ سکتے۔ 

اب مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزاہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر نہیں لگا بلکہ اطراف کی عمارتوں سے لیزر گن فائر ہوا اور یہ مریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔

مزید خبریں :