12 اگست ، 2020
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جب کہ کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن ہیڈ عامر ضیا کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے کرنٹ سے ہلاکت کے دو مقدمات میں کےالیکٹرک کےافسران کی ضمانت منظورکی اور ملزمان کو فی مقدمہ 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے افسران کو تفتیش میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں کرنٹ لگنے سے نوجوان فیضان جاں بحق ہوا تھا جس کے چچا نےکے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سمیت 4 افسران کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی کے الیکٹرک کے تفصیلی آڈٹ کا حکم دیا اور ساتھ ہی ریمارکس دیے کہ شہر میں کرنٹ لگنے سے جتنی ہلاکتیں ہوئیں ان کے مقدمات میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام شامل کیا جائے۔