15 اگست ، 2020
لاہور کے علاقے ساندہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے چار سالہ بچی اور 24 سالہ نوجوان زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بند روڈ ساندہ میں چار سالہ بچی کے گلے میں ڈور پھر گئی، قریب ہی دوسری موٹرسائیکل پر سوار 24 سالہ پرویز بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
چار سالہ فاطمہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جشن ازادی کی رونق دیکھنے نکلی تھی کہ پتنگ کی قاتل دوڑ پھرنے سے زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق سات ماہ میں چھ افراد گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔