شہر شہر
19 فروری ، 2017

لاہور میں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 54 افراد گرفتار

لاہور میں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 54 افراد گرفتار

 

لاہور میں اتوار کے روز پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے 54 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اتوار کے روز شمالی لاہور، اندرون لاہور، سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 54افراد کو گرفتار کر کے 49 مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے چھ سو پتنگیں، ڈور کی چودہ چرخیاں اور بڑی تعداد میں ڈور کی پنیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مزید خبریں :