Time 15 اگست ، 2020
پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی چیلنج

سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اپنے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنےکا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت پر بیرون ملک ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے بیرون ملک علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ یورپی یونین اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی نیب کی کاروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 11 جون کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

7 جولائی کو نواز شریف کی احتساب عدالت میں طلبی کے لیے کارروائی کا آغاز ہوا اور پھر 13 جولائی کو جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر طلبی کا نوٹس چسپاں کیا گیا۔

مزید خبریں :