15 اگست ، 2020
کراچی: پاکستان کے سابق نامور نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔
اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
درخواست گزار رضیہ مظفر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔
عدالت نے فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔
خیال رہے کہ دسمبر 2016 میں جنید جمشید پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں سوار تھے تاہم بدقسمت طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس میں جنید جمشید سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔