Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اگست ، 2020

'پاکستان میں امن اور کورونا کے کنٹرول ہونے کے پیچھے وردی ہے'

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن اور کورونا کے کنٹرول ہونے کے پیچھے وردی ہے۔

الحمراء آرٹ گیلری میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے"بلیک ڈے"کےنام سے تصویری نمائش ہوئی جس کا افتتاح وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پیچھے وردی نہ ہو تو کلبھوشن جیسے کیریکٹر جو ہر جگہ موجود ہیں ہمیں جینے نہ دیں، افواج پاکستان کے ساتھ 22 کروڑ پاکستانیوں کا دل دھڑکتا ہے، آج پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے ، آج ہم پرسکون طریقے سے یہاں کھڑے ہو کر اپنے دشمن کے خلاف بات کر رہے ہیں اس کے پیچھے وردی ہے،آج کورونا وائرس کنٹرول ہوا ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نمائش میں نام نہاد سوشلسٹ بھارت کے مظالم کا پردہ چاک کیا گیا ہے، نریندرمودی اس آر ایس ایس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، جس نے اپنےہی لیڈر گاندھی کوقتل کیا تھا، چین سے ہزیمت کے باوجود بھارتی میڈیا اور ایجنسیاں برما ، نیپال ، بھوٹان اور پاکستان میں مداخلت سے باز نہیں آ رہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کا قیام ہو یا کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کی گرفتاری، ان سب کے پیچھے وردی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ بیگم صفدر اعوان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو چھتر مارو ہے، نیب اپوزیشن کوبلائے تو قیامت آجاتی ہے، عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہوئے ، مگر کسی نے نیب کےخلاف ایک لفظ نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر نے اپنے باپ کا ہنستا بستا گھر اور حکومت، پرویز رشید کے کہنے پر برباد کردی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM