Time 15 اگست ، 2020
پاکستان

حیدرآباد میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی نئی عمارت کا افتتاح

اب ہر مریض کو اپنے گھرکے قریب ہی امراضِ قلب کے جدید و مفت علاج تک فوری و آسانی رسائی ہوگی،ڈاکٹر ندیم قمر،فوٹو:سوشل میڈیا

حیدرآباد میں  قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاح کے موقع پر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمرکاکہنا تھا کہ اب ہر مریض کو اپنے گھر کے قریب ہی امراضِ قلب کے جدید و مفت علاج تک فوری و آسانی رسائی ہوگی۔

سربراہ این آئی سی وی ڈی کاکہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی حیدرآباد سندھ کی خدمت کا ایک اور سنگ میل ہے، اب حیدرآباد میں بھی امراضِ قلب کے جدید و مفت علاج کی سہولت ہوگی۔

پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمرکاکہنا تھا کہ اسپتال میں کارڈیک ایمرجنسی، پرائمری پی سی آئی، انجیوپلاسٹی، انجیوگرافی، ایکو کارڈیوگرافی کی سہولیات موجود ہیں، اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں میں امرضِ قلب کا علاج، داخلہ، کلینکس، الیکٹروفزیالوجی اور دیگر سہولیات شامل ہیں جب کہ کارڈیک سرجری کی سہولت بھی جلد شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :