17 اگست ، 2020
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مسائل کے حل کے لے بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف شہر کی صفائی تک محدود ہے۔
اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کوئی خصوصی کمیٹی نہیں ہے بلکہ صرف اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد وفاق نے ضروری سمجھا کہ اپناکردار اداکرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کراچی کے مسائل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف شہر کی صفائی تک ہے، تاہم مہذب معاشروں میں صفائی کا نظام بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔