20 اگست ، 2020
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس نوازشریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور اس دوران ان کے وکیل جہانگیر جدون نے نوازشریف کو مفرورقرار دینے کے خلاف دائر واپس لینے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست کو خارج کردیا۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف ضمانت پر ہیں؟ اس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ درخواست واپس لے لیں۔ْ
سابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل میں شامل ہونے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جسے سابق وزیراعظم نے چیلنج کیا ہے۔