Time 21 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق شہر میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور  شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

عبدالقیو بھٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار  کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور  40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جب کہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :