کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ

سندھ اور وفاقی حکومت کے نمائندوں پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر بلدیات ناصر شاہ جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی، اور امین الحق اور شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سیکرٹری پلاننگ نے بھی شرکت کی۔ 

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں نالوں پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالوں پر ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں ہے ان کو پیر سے ہٹایا جائے گا جبکہ جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کی متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

مزید خبریں :