23 اگست ، 2020
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے دو دن بعد سرجانی ٹاؤن پہنچنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔
تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سرجانی ٹاون پہنچے تو انھیں بھی شہریوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔
سیاسی نمائندوں کی جانب سے دو روز بعد علاقے کا حال پوچھنے پر شہریوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
علاقہ مکینوں نے رینجرز کے ہمراہ آنے والے رکن قومی اسمبلی کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔
اس سے قبل بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے صوبائی وزیر شہلارضا نے ناگن چورنگی پہنچی تھیں جہاں موجود لوگوں نے پانی صاف نہ ہونے اور دیگر مسائل پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔