Time 25 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریلیف کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹیوں پر موجود ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مزید خبریں :