27 اگست ، 2020
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پی اےايف فيصل بيس پرسب سے زيادہ 130 ملی ميٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ناظم آباد ميں صبح سے اب تک 105.6 ملی ميٹر، نارتھ ناظم آباد 102.4، پی اے ایف مسرور بيس 98.5 ، کيماڑی 82.5، نارتھ کراچی 80.2، جناح ٹرمينل 80.2، یورنیورسٹی روڈ موسميات 74.3، سرجانی ٹاؤن 73، سعدی ٹاؤن 72، يونيورسٹی روڈ 67.4 اور گلشن حديد ميں 30 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع وسطی میں صبح 8 سے 11 بجے کے درمیان ضلع 3.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہوئی جس کے بعد صرف 2 گھنٹے میں 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک ضلع وسطی میں 105.6 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔