آئینی مدت پوری ہونے کے بعد سندھ میں تمام بلدیاتی کونسلز تحلیل

چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام بلدیاتی نمائندے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔

وزارت بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں منتخب بلدیاتی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 4 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد تمام بلدیاتی کونسلز کے نمائندے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

سندھ کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز بھی عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب چیئرمینز کو تمام سرکاری واجبات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سابق بلدیاتی نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں اور دیگرمراعات بھی واپس کر دیں جب کہ سابق میئر وسیم اختر، ڈی ایم سیز کے سربراہان بھی سرکاری سامان، گوشوارے دینے کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت 28 اگست کو ختم ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :