کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا سی بی سی دفتر کے باہر احتجاج

کراچی: پانچ دن سے پانی میں گھرے ڈيفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا صبر جواب دے گیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اس دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور فلڈ ریلیف کے نام پرلیے گئے ٹیکس کا آڈٹ اور احتساب کیا جائے۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی از سر نو تعمیرکا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لہٰذا اب کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔

سی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کو رکوانے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے پولیس اور مظاہرین میں  تکرار بھی ہوئی تاہم کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے کچھ مظاہرین کو اندر بلالیا۔


مزید خبریں :