پاکستان

وزیر اعظم کی 'کراچی ٹرانسفارمیشن پلان' کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 'کراچی ٹرانسفارمیشن پلان' کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

کراچی کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو شہرقائد میں پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور گورنر سندھ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کے مسائل اور پاکستان کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔۔

مزید خبریں :