دنیا
Time 04 ستمبر ، 2020

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا نیٹ فلیکس سے معاہدہ: دونوں کو کتنی رقم ملے گی؟

اس معاہدے سے شاہی جوڑے کو 5 سے 10 کروڑ ڈالرز ملیں گے، رپورٹ/فائل فوٹو

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

شاہی جوڑے نے رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ 

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں، شوز اور ویب سیریز پروڈیوس کریں گے۔ 

بیان کے مطابق نیٹ فلیکس اور شاہی جوڑے کے درمیان متعدد منصوبے پروڈیوس کرنے کا کئی سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم بیان میں معاہدے کی مدت اور دیگر شرائط نہیں بتائی گئیں۔ 

شاہی جوڑے کو 5 سے 10 کروڑ ڈالر ملیں گے

رپورٹ کےمطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے مختلف موضوعات پر دستاویزی فلمیں اور ویب سیریز بھی پروڈیوس کرے گا اور اس معاہدے سے شاہی جوڑے کو 5 سے 10 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔ 

نیٹ فلیکس ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدے طے پانے کے ساتھ ہی میگھن مارکل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوری طور پر ان کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس سے قبل یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید میگھن مارکل دوبارہ اداکاری کرتی دکھائی دیں۔ 

میگھن مارکل کی دوبارہ اداکاری کرنے کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی جب حال ہی میں انہیں جانوروں سے متعلق نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم ایلیفنٹ میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :