پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2020

وسیم اکرم انگلینڈ سے واپسی پر کراچی کا ساحل دیکھ کر مایوس

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کراچی میں ساحل پر گندگی سے پریشان ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ جانے سے پہلے ساحل بالکل صاف تھا، شنیرا اور سب نے مل کرساحل کو صاف کیا تھا لیکن واپسی پر یہاں آنا مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ گند بارش کی وجہ سے ہی مچی ہو اور یہ بھی امید کرتا ہوں کہ اسے جلد صاف کردیا جائے گا۔

اس سے قبل شنیرا اکرم نے بھی ساحل سمندر پر استمعال شدہ سرنج کی موجودگی پر انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی۔

خیال رہے کہ شہر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور بارشوں کے ایک ہفتے بعد بھی شہر کے کئی علاقوں میں پانی موجود ہے جب کہ شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ساتھ ہی سیوریج کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔


مزید خبریں :